107ہندو یاتری مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

107ہندو یاتری مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)بھارت سے 107ہندو یاتری مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہندو یاتریوں کا استقبال چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت دیگر حکام نے کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیارہے اور یہاں آکر ہمیں بالکل اجنبیت کا اظہار نہیں ہو رہا ہے بھارت میں رہنے والی ہندوؤں نے ہمیں پاکستان کی مٹی لانے کیلئے بھی کہا ہے کیونکہ یہ مٹی ہماری ماں مٹی ہے اس موقع پر کئی ہندویاتری خواتین نے گانا گا کر بھی پاکستان سے اپنی محبت کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مٹی دھرتی ماں ہے بعدازاں یاتریوں کی تواضع کھانے سے کی گئی آج بروز پیر ہندویاتری مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے لاہور سے سکھر کیلئے روانہ ہونگے۔
ہندو یاتری