تحفظ حقوق اطفال،پاکستان صف اول کے ممالک میں شامل ہے،صدر ممنون
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے حقوق کے تحفط کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، انہیں ملک کے لئے مفید اور معاشرے کا سود مند شہری بنانے کے لئے معیشت، تعلیم، صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہم اپنے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں، عالمی دن کی مناسبت سے آج ہمیں اپنے مذہب کے احکامات اور آئین میں بھی مقرر کردہ بچوں کے ذمہ دارانہ احکامات کو یاد رکھنا چاہئے، پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے صف اول میں ہے، حکومت نے بچوں کی بہتر معیشت، تعلیم، صحت , دیکھ بھال اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔اسلام ہمارے بچوں کی دیکھ بھال، تحفظ اور ترقی کے مقدس کام کر نے کی حوصلہ افزائی کر تا ہے، ہماری مذہبی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق، حکومت بچوں کی حفاظت اور ترقی کی ضرورت سے واقف ہے، جو ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے،ہم اپنے بچوں کو ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ کر تے ہیں کہ انہیں ملک کے مفید اور عالمی برادری کے لئے ثمر آور شہری بننے کے قابل بنائیں گے۔
صدر ممنون