اسلام آبادمیں گیس کی لوڈشیڈنگ ،شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آبادمیں گیس کی لوڈشیڈنگ ،شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (آن لائن) کھنہ پل کے علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو وہ جلوس کی شکل میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے ۔ گزشتہ روز ہفتہ کو سینکڑوں افراد اپنے بچوں کے ہمراہ اس وقت اچانک سڑک پر نکل آئے جب دھرنا کے باعث ٹریفک شدید جام تھی شہریوں نے ٹریفک بہاؤ میں مزید رکاوٹ قائم کیں تاہم انہوں نے مختصر سا اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد منتشر ہو گئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ تک گیس لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاتے تو پھر وہ بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسپریس روڈ پر دھرنا دیں گے اور اسلام آباد کی جانب بھی مارچ کیا جا سکتا ہے ۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید : کراچی صفحہ اول