عالمی ماحولیاتی کانفرنس ختم،درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ کم کرنے پر اتفاق

عالمی ماحولیاتی کانفرنس ختم،درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ کم کرنے پر اتفاق

برلن(این این آئی)جرمنی کے شہر بون میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی23اختتام پذیر ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھ نومبر کو بون میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پیرس کلائمٹ ڈیل پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں 197 ممالک کے مندوبین شریک ہوئے۔ عالمی برداری کی کوشش ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو 2 سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کی خاطر ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔کانفرنس کا دوسرا بڑا مقصد گلوبل وارمنگ کے باعث متاثر ہونے والے غریب ممالک کے لیے فنڈز کی دستیابی ممکن بنانا تھا۔

عالمی ماحولیاتی

مزید : کراچی صفحہ اول