چارسدہ میں آج چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

چارسدہ میں آج چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور(پاکستان نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا میںآج پیر سے شروع ہونے والی 3روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی18428ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یہ بات ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران کہی گئی جس کی صدارت ای او سی کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے کی اجلاس میں ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ، یونیسیف کے ٹیم لیڈرڈاکٹر جوہرخان،بی ایم جی ایف کے ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس میں اس انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور شرکا کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے57لاکھ 12ہزار2سو41 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جبکہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے 6سے59 ہفتے تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے دئیے جائیں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے لئے مجموعی طورپر18428ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 15719موبائل ٹیمیں،1545فکسڈ ٹیمیں، 930ٹرانزٹ اور235 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے ایریا انچارجز خدمات سرانجام دیں گے اور ایک جامع سیکورٹی پلان کے تحت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے ہیں اور مجموعی طور پرپولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے 32ہزار سے زائد اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے اس موقع پر ای او سی کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ نومبر کی اس قومی انسداد پولیو مہم کی خاص بات یہ ہے کہ لو ٹرانسمشن سیزن میں بچوں کی ویکسی نیشن پولیو وائرس پولیو وائرس کے پھیلاؤ روکنے کا اچھا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت صوبہ سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے، صوبائی حکومت اور بالخصوص سیکرٹری محکمہ صحت محمد عابد مجید کی رہنمائی اور معاونت سے صوبہ میں انسداد پولیو کی مسلسل اور کامیاب مہمات چلائی گیءں جن کے نتیجہ میں اس موذی مرض پر قابو پانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں انہوں نے معاون اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)ملاکنڈ میں آج20نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے ایک لاکھ 35ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے محکمہ صحت ملاکنڈ کے ای پی آئی کوارڈنیٹرڈاکٹر مراد علی کے مطابق مہم کی کامیابی کیلئے کل499موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں22.21,20نومبر کی اس مہم میں پانچ سال سے کم بچوں کو حفا ظتی قطرے دیئے جائیں گے جبکہ23نومبر کو مہم کا کیچ اپ ڈے ہو گا جس میں مہم کا جائز ہ لیا جائے گا انھوں نے والدین سماجی وسیاسی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موبائیل ٹیموں سے اپنا مکمل تعاون کریں تاکہ ہمارے گلی محلوں اور پڑوس میں کوئی بھی بچہ س موذی مر ض کے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے ۔

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس کی کامیابی کے لئے ضلع بھر کے علماء کرام ،بلدیاتی نمائندوں اور میڈیا سے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپیل کی گئی ہے۔ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین سمیت وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائینگے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے دن سے ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس میں ضلع چارسدہ کے 2لاکھ 66ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤں کے قطرے پلائے جائینگے ۔مہم کامیاب بنانے کے لئے 1013سے پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے،جبکہ مہم کامیابی کے لئے 54یوپیک چئیرمین ،218ایریا انچاجز بھی مقرر کئے گئے ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے ۔دوسری جانب مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین سمیت وٹامن کے کے قطرے بھی پلا ئے جائینگے جبکہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں چار روز کے لئے دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش سمیت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور کالے شیشوں والے گاڑیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیو مہم کے کامیابی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع بھر کے علماء کرام ،منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میڈیا سے مہم کے کامیابی کی اپیل کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول