”ایسا شخص عورتوں کی وجہ سے سازشوں کا شکار ہوجاتا ہے جو............ “ایسا اشارہ جو آپ کو معلوم ہوجائے تو آپ بچ سکتے ہیں

”ایسا شخص عورتوں کی وجہ سے سازشوں کا شکار ہوجاتا ہے جو............ “ایسا اشارہ جو ...
”ایسا شخص عورتوں کی وجہ سے سازشوں کا شکار ہوجاتا ہے جو............ “ایسا اشارہ جو آپ کو معلوم ہوجائے تو آپ بچ سکتے ہیں

  

لاہور(نظام الدولہ)خواب میں آگ کوکسی بھی علامت میں دیکھنا کئی قسم کی تعبروں کی وجہ ہوسکتی ہے۔یہ نجات اور مصائب دونوں طرح کی تعبیر بتلاتی ہے۔مثلاً جب ایسی آگ دیکھی جائے جس میں دھواں نہ ہوتو اسکی تعبیر یہ ہے کہ وہ انسان کسی بڑے عہدے کے قریب پہنچے گا اوررکے ہوئے کام ہوجائیں گے۔اگر یہ دیکھ لے کہ اس کو آگ میں گرا کر جلادیا گیا ہے تو یہ آتش نمرود کے موافق ہے ۔اس کی تعبیر یہ کہتی ہے کہ ایسے انسان پر سرکار کی طرف سے ظلم ہوگا لیکن جلد نجات پائے گا ،اسے بعد میں خوشیاں نصیب ہوں گی۔اگر آگ میں گراور جلا نہیں تو ایسا انسان سفر میں تکلیفیں اٹھائے گا۔آگ کو صرف بھڑکتا ہوا دیکھتا ہے تو اسکو شدید بخار چڑھے گا،اگر خواب میں دیکھے کہ آگ کے شعلوں کو ہوا دیتا اور یہ شعلے لوگوں پر پھینک رہا ہے تو ایسا شخص لوگوں میں نفرت اور عداوت پھیلائے گا۔

خواب میں یہ دیکھ لیا جائے کہ کوئی اسکے گھر کو آگ سے جلارہا ہے تو کسی بڑی مصیبت میں گرفتار ہونے کی علامت ہے۔آگ کواس حالت میں دیکھے کہ اس نے اسکے کپڑوں کو جلادیا ہے تو ایسا انسان اپنوں سے دور ہوجاتا اور مالی نقصان سے دوچار ہوگا۔خواب میں آگ سے جلی ہوئی چیز دیکھ لے توجان لے کہ عورتوں کی وجہ سے کسی لڑائی ،سازش یا فتنہ میں مبتلا ہوجائے گا۔

’’ یہ چیز دیکھنے والوں کو دولت ملتی ہے ‘ایک ایسی بات جو خواب میں نظر آئے تو انسان عجیب محسوس کرتا ہے مگر اسکی تعبیر بڑی سہانی ہوتی ہے

مزید : روشن کرنیں