پاکستان اور آسٹریلیا کی دو طرفہ تجارت میں ایک سال کے دوران 96 ملین ڈالرکا اضافہ

پاکستان اور آسٹریلیا کی دو طرفہ تجارت میں ایک سال کے دوران 96 ملین ڈالرکا ...

  



ملتان(جنرل رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کی دو طرفہ تجارت میں ایک سال کے دوران 96 ملین ڈالرکا اضافہ ہوگیا۔ سال 2015ء (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت714 ملین ڈالر رہی تھی جو سال 2016ء کے دوران 810 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔آسٹریلین ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ کمیشن کے سینئر انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کمشنر جان میڈیو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی 2 طرفہ تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی آسٹریلیا میں طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر