غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 10فیصد اضافہ

غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 10فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء میں غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تااکتوبر2016-17ء کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

دوران 16.42 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران غذائی مصنوعات ، مشینری اور تیل کی درآمدا ت مجموعی قومی درآمدات کے 10.2 فیصد تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم گروپ کی درآمدات گذشتہ مالی سال کی درآمدا ت کے مقابلہ میں13.6 فیصد تک بڑھ گئیں جبکہ مشینری کی درآمدات میں15.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور غذائی مصنوعات کی درآمدآت میں 16فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر غذائی مصنوعات ، مشینری اور تیل کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں10.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔