داور کنڈی کو سرائیکی صوبہ کی حمایت پر تحریک انصاف سے نکالا گیا، ظہور دھریجہ

داور کنڈی کو سرائیکی صوبہ کی حمایت پر تحریک انصاف سے نکالا گیا، ظہور دھریجہ

ملتان (سٹی رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے دیرہ اسماعیل خان کے سرائیکی رہنماؤں ملک حیات ڈیال ، اسلم اعوان، گلزار اُترااور وسیم کھوکھر گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کہا کہ ٹانک سے ممبر قومی اسمبلی داور کنڈی کو سرائیکی صوبے کی حمایت پر تحریک انصاف سے نکالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ داور کنڈی کا ایک جرم یہ بھی ہے کہ انہوں نے سانحہ درابن کا ذمہ دار عمران خان کے منظورِ نظر علی امین گنڈہ پور کو ٹھہرایا تھا ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ سانحہ درابن کی ذمہ دار خیبرپختونخواہ پولیس ہے ، جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا ، ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ داور کنڈی نے سرائیکی صوبے کے نعرے پر ووٹ لئے تھے ، آج وہ سرائیکی صوبے کی حمایت کرتے ہیں تو یہ کوئی جرم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرائیکی قوم کو تخت لاہور کے حکمران کچل رہے ہیں تو دوسری طرف تخت پشور کے حکمرانوں نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سرائیکی دوستی یاد شمنی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ دریں اثناء ظہور دھریجہ نے لاہور میں منعقد ہونیوالی سرائیکی کانفرنس اور جھوک سرائیکی میلہ کے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ سرائیکی صوبہ سرائیکی وسیب کے کروڑوں افراد کے لئے زندگی موت کا سوال ہے ۔ کانفرنس کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع ’’سرائیکی صوبہ پاکستان کی ضرورت ‘‘ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں سرائیکی رہنماؤں کے علاوہ لاہور سے پنجابی دانشور بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح رات کو الحمرا لاہور میں 12 واں سالانہ جھوک سرائیکی میلہ منعقد ہو رہا ہے ۔ جس میں سرائیکی ترانے گانے والے فوک سنگر اجمل ساجد کی دستار بندی بھی ہوگی ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ جھوک سرائیکی میلہ میں مزاحیہ فنکار اکرم نظامی ‘ افتخار ٹھاکر، شفقت چیمہ ، شاہد آکاش ، سرائیکی فلم ڈائریکٹر احسن فریدی اور دوسرے فنکار شریک ہونگے ۔ جھوک سرائیکی میلہ میں سرائیکی شاعر ،ادیب و دانشور خصوصی شرکت کریں گے۔

ظہور دھریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر