’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ 18ارب 59کروڑ کے فنڈز جاری

’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ 18ارب 59کروڑ کے فنڈز جاری

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دیہی یونین کونسلوں میں صفائی کے ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے لیے 18ارب 59 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ اس(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں تمام دیہی یونین کونسلوں میں 20 ہزار خاکروبوں کے تقررکے ساتھ ساتھ 4000 کوڑے دان بھی رکھوائے جایءں گے ۔ دسمبر کے اختتام تک ہر دیہات میں ایک بار صفائی کے عمل کو مکمل کیاجائیگا جس کے لیے ایک ایک لاکھ ہر دیہی یونین کونسل کو ایک مرتبہ فراہم کیئے جائیں گے۔ بعد ازاں کوڑے کو جمع کر کے مناسب تلفی کا کام ایک نجی سالڈ ویسٹ کمپنی سر انجام دے گی۔ ا س کے لئے کمپنی 400 کوڑا اُٹھانے والے گاڑیاں فراہم کرے گی جو 100 مختلف جگہوں پر کوڑے کو تلف کرنے میں استعمال کی جائیں گی۔پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے باقاعدہ تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا۔ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی پروگرام کے امور پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی اوراس پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے دیہات کو بھی شہروں کی طرح صاف ستھرا بنانا ہو گا ۔ابتدائی طور پر اس منصوبہ کی میعاد 7 سال متعین کی گئی ہے جس میں کوڑے کو مختلف جگہوں پر جمع کرکے مناسب طریقے سے زمین میں تلف کیا جائے گا۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان میں جدت لائے جائیگی اور ان عارضی جگہوں کو پارک میں تبدیل کرنے کے علاوہ کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کے جائے گی۔ جس سے مُلک میں نا صرف انرجی کے فقدان کا خاتمہ مُمکن ہوگا بلکہ صاف اورصحت مند ماحول کاخواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر