فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

  



پشاور(آئی این پی )فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے ایجنسی سرجنز، پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور مسلح افواج کی نگرانی اور سرپرستی میں شروع کی جا رہی ہے۔ فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 22 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو4384 ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے، جسمیں 3990 موبائل ٹیمیں، 293 فکسڈ ٹیمیں اور101 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ وٹامن اے کی کمی پوری کرنے کے لیے مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کیپسول بھی دیے جائیں گے ۔

پولیو مہم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر