’’سرکار کی آمد مرحبا‘‘ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عاشق جھوم اٹھے

’’سرکار کی آمد مرحبا‘‘ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عاشق جھوم اٹھے

  



ملتان (سٹی رپورٹر) ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عاشقا ن رسول ؐ جھوم اٹھے سبز ہلالی پر چم اٹھا کر گلیوں اور سٹرکوں کو نکل آئے، سرکار کی آمد مرحباکے نعرے بلند آج ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں جشن عید میلا النبی کی محافل کا آغاز ہو جائے گا متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام آج استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں استقبالیہ جلوس بعد نماز عصر جامع مسجد(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

مدینہ محلہ پیر پراٹھی شاہ سٹی ریلوے اسٹیشن نشاط روڑ حرم گیٹ ملتان سے نکالا جائیگا ،جس کی قیادت ، زاہد بلال قریشی ، رکن الدین حامدی ، ڈاکٹر عمران مصطفی قادری ، قاری محمد اعجاز حسین عطاری ، سید شاہد علی شاہ ، راؤ محمد عارف رضوی سمیت دیگر علماء کرام کریں گے ۔

چاند

مزید : ملتان صفحہ آخر