متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام 12ربیع الاول تک 23جلوس نکلیں گے

متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام 12ربیع الاول تک 23جلوس نکلیں گے

  



ملتان (سٹی رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام امسال یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول شریف تک 23 جلوس ہائے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے،یہ تمام جلوس ہائے میلاد اتحاد میں شامل مختلف تنظیمات اور جماعتیں کریں گی۔اس حوالے سے روزنہ کی بنیاد پر جلوسوں کا شیڈول اور روٹس متحدہ میلاد کونسل کے میڈیا آفس سے جاری ہو گا۔ پہلا جلوس ،یکم ربیع الاول بعد نماز عصر بزم عاشقانِ رسول جامع مدینہ مسجد محلہ پیر پراٹھی شاہ سٹی سٹیشن نشاط روڈ حرم گیٹ ملتان گیارہویں سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا اہتمام کرے گی۔جسکی قیادت مشائخ عظام،علمائے کرام اور معززین شہر کریں گے۔ریلی کا روٹ درج ذیل ہے۔استقبالِ ربیع الاول ریلی جامع مدینہ مسجد محلہ پیر پراٹھی شاہ نزد سٹی سٹیشن سے شروع ہوکر تیمور روڈ،چوک شہیداں،ریلوے روڈ ،لکڑ منڈی چوک ،چوک سدوحسام ،چوک ڈیرہ اڈہ سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر