متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پراجیکٹ 2057ء تک تیار کر لیا جائے گا

متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پراجیکٹ 2057ء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ابوظہبی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سیارہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
مریخ پر جدید پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے اور جدید دور کو مدد نظر رکھتے ہوئے ابوظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے خلائی وبین الاقوامی نظریاتی پالیسی اور سیکورٹی اہداف کا مشترکہ جائزہ لینے کے بعد اس خلائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا یہ منصوبہ مستقبل کے سنہری دور میں بے حد کار آمد ثابت ہو گا۔اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ 2057 میں تیار کر لیا جائے گا جبکہ جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے۔پولیس سینٹر قائم ہونے کے بعد اس میں مزید چیزوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس میں جرائم کے خاتمے کے لیے خلائی پولیس آفیسر، پولیس کے گشت کے لیے تھری ڈی گاڑیاں، زمین پر بولی جانے والی تمام زبانوں کا علم رکھنے والے روبوٹس شامل ہیں۔ابو ظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیسا کہ دنیا تیزی سے آن لائن اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہمیں بھی اب دنیا سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چائیے اور اس کے لیے سیارہ مریخ کو چنا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ منصوبہ چار مختلف حصوں میں تیار کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 2022، دوسرا 2030، تیسرا 2040 اور پھر یہ پراجیکٹ 2057 میں مکمل ہو جائے گا۔حکام کا خیال ہے کہ ان کے اس اقدام سے ابوظہبی کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔