پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں کامیابی حاصل کریگی، مرتضیٰ محمود

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں کامیابی حاصل کریگی، مرتضیٰ محمود

صادق آباد( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں کامیابی حاصل کرے گی موجودہ منظر عام پر نظر آنے والی سیاسی جماعتوں کا آئندہ الیکشن میں کوئی کردار نہیں ،تحریک انصاف کی کشتی میں سوارہونے والے جلد ہی اترنے کیلئے کنارے تلاش کریں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے ویژن کے ساتھ پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے ،15دسمبر کو ملتان (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

میں ہونے والابلاول بھٹو زرداری کاجلسہ جنوبی پنجاب کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل اختیار کرے گا،میرے والد نے ہمیشہ عوام کے مفاد اور اصولوں پر سیاست کی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے ،صادق آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کے زریعے علاقائی مسائل کو اجاگر کیا ،صادق آباد کے صحافیوں کی جانب سے دی گئی مثبت تجاویز پر عمل کریں گے آنے والے الیکشن میں حلقہ این اے 197سے الیکشن میں ھصہ لوں گا ،ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے صادق آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈررانا طارق محمود خاں ،پیپلز پارٹی سٹی صادق آباد کے صدر میاں خالد بن سعید ،نے بھی خطاب کیا تقریب میں صدر پریس کلب عبدالستار سندھو،جنرل سیکرٹری شکیل احمد جتالہ،ملک خوشی محمد وسیم،محمد افضل صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید مرتضیٰ محمود کی پریس کلب آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔انھوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی صادق آباد سمیت پورے پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ،رانا طارق محمود خاں،میاں خالد بن سعید نے مخدوم خاندان کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور صادق آباد کے صھافیوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں سٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی بشیر احمد سومرو،سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر سینئیر صحافی رانا ارشد جاوید اور ھافظ منور ضیاء قادری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

مرتضیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر