عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے بروقت فیصلے کرے، ریاض پیرزادہ

عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے بروقت فیصلے کرے، ریاض پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حاصل پور( نامہ نگار ) تعلیم معاشرے میں بہتری لانے کے لئے حاصل کرنی چاۂئے ناکہ دہشت گردی کے لئے عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے بروقت فیصلے کرے تاکہ عوام کو انصاف ہوتا نظر آئے ۔میں کسی حکومت کی چاپلوسی نہیں کرتا ہوں بلکہ حلقے کی عوام کی خدمت کرتاہوں پرائیویٹ اداروں کی وجہ سے تعلیم عام ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ ایم پی اے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

محمد افضل گل چئیر مین بلدیہ میاں اشفاق احمد رامے نے پی ایس اے کے نو منتخب عہدے داروں حلف وفادار ی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے میں نے اپنے حلقے میں نوارب روپے کی لاگت سے حاصل پور چھونا والا اور خیر پور ٹامیوالی میں بجلی کے گرڈ اور کنکشن لگوائے تاکہ میرے حلقے سے بیروزگاری کا خاتمہ اور انڈسٹریل ایریا بنے ۔ انہوں کہاکہ دریائے ستلج میں پانی ایک معاہدے تحت آرہا ہے۔ آج کسانو ں کی فصیلیں سیراب ہورہی ہیں ۔ پانی پر سیاست کرنے والے پرپگنڈا بند کریں ۔ انہوں نے کہا چالیس کروڑ کی خصوصی گرانٹ سے یونین کونسلوں میں 25,25لاکھ اور وارڈ ممبران میں 5,5لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ جس علاقے میں سوئی گیس کے کنکشن نہ ملے ہوں ان میں بھی عنقریب گیس چالو کردی جائے گی ۔ اس موقع پر پی ایس اے کے نو منتخب عہداروں چئیرمین محمد سلیم زیدی ،سرپرست قمر حمید ، صدر علی احمد ، جنرل سیکرٹری طالب حسین ، جوائنٹ سکرٹری محمد ناصر ،سیکرٹری نشرواشاعت محمد عمران نے حلف اٹھایا ۔
ریاض پیرزادہ