رستم میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ،2 افراد جاں بحق

رستم میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ،2 افراد جاں بحق

رستم(تحصیل رپورٹر) رستم میں جائیداد کے تنازعے پر فریقین کے مابین فائرنگ سے دو افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ لنڈی کے رہائشی جھانزیب ولد اجون خان نے تھانہ رستم رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج میں اور میرے بھائی اسرار ، شاہین زیب اپنے آراضی میں کام کر رہے تھے کہ اسی دوران گل روش ولد عجب ، اعظم خان ، عرفان خان ،ظریف خان ، سرند خان ، محمد افضل پسران گل روش اور حارث ولد عزن نے ہم پر مسلح آتشین فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرے بھائی اسرار اور شاہین لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے ،دوسری طرف سے محمد افضل ولد گل روش نے بحالت مجروحیت رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج میں اپنے آراضی میں کام کر رہا تھا کہ اسی دوران اسرار ، شاہین زیب، جھانزیب ، خانزیب ، شاہ زیب پسران اجون خان بمسلح آتشین نمودار ہو کر ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میں لگ کر شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس تھانہ رستم نے دونوں کے الگ الگ رپورٹ در ج کرکے تفتیش شروع کر دی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر