رواداری اتفاق کی آج اشد ضرورت ہے: بلیغ الرحمٰن

رواداری اتفاق کی آج اشد ضرورت ہے: بلیغ الرحمٰن

  



بہاولپور،حاصل پور(بیورورپورٹ،نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن نے کہا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہے کہ ملکی استحکام میں علماء حق کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہے کیونکہ راوادری ، اتحاد اوراتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی اورسب کو پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگاوہ گرین مارکیٹ ماڈل ٹاؤن سی میں ایک ٹریولز ایجنسی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اوربے بنیاد الزام تراشی کر کے پاکستان کو جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اس صورتحال میں جمہوری اداروں اور پارلیمنٹ کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اس وقت پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کامزاق اڑایا جارہا ہے تصادم کی فضا کا ملک ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا ۔تقریب سے جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مفتی مظہر اسعدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائاسلام کی جانب سے پیش کیاگیا آرٹیکل 7 بی اور 7 سی کاترمیمی بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظورہونے کے بعد ایوان بالاسینیٹ سے بھی متفقہ طور منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ترمیمی بل کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر حمایت کی ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے عقیدہ ختم نبوت ایمان اور دین کی اساس ہے اور اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔جے یو آئی بہاولپور کے ضلعی جنرل سیکرٹری و ٹریولز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو علامہ شفقت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے دشمن کی سازش کو ناکام کیاآئندہ بھی ختم نبوت قانون کی چوکیداری کرتے رہیں گے ، تمام جماعتوں نے دین اسلام کے بنیادی مسئلہ پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور اتفاق رائے سے اس بل کو منظور کیاجس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے قبل ازیں وزیر تعلیم نے ٹریولز ایجنسی کا فیتہ کاٹ کر اس کا افتتاح کیا اس موقع پرمفتی عطاء الرحمن، مولا نا شمس الدین انصاری ،مولانا اعجاز احمد،قاری محمد اقبال فانی،راجہ شفقت الرحمن ،قاری ابوحمزہ ،حماد ندیم میرانی،جمشید کریم،مفتی انوار الحق،مولانا صادق جمال پوری،قاری منظور مدنی،مولانا عبدالرزاق ،قاری عبدالقدیر قریشی،قاری اسلم ایڈووکیٹ، قاضی محمد بلال،قاری سیف الرحمن راشدی،مولانا صہیب احمد،مولانا اصغر علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ والدین بچوں پر توجہ دیں تاکہ انتہا پسند لوگوں کے ہاتھوں یہ طلبا ء نہ لگ سکیں ۔ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق پنجاب کے تمام دانش سکولوں میں طلباء کو تما م سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم میاں بلیغ الرحمن نے دانش سکول حاصل پور میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرنے کے لئے دانش سکول اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول کے طلباء ہونہار ہیں ۔آنے والے وقت میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ آخر میں انہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ را نا محمد سلیم افضل ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور ایم پی اے محمد افضل گل بھی موجود تھے ۔

بلیغ الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر