عوام ووٹ کا صیحح استعمال کریں: جہانگیر ترین

عوام ووٹ کا صیحح استعمال کریں: جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ترین نے کہاہے کہ جو ن لیگ کے خلاف ہوا اس کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ جو احتساب شریف برادرا ن کا گزشتہ 30سال میں ہونا چاہیے تھا وہ اب ہورہاہے ۔ملک کے غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب ضرورہوگا۔لودھراں کے مختلف علاقوں میں ورکرز اور سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ۔شریف فیملی نے اقتدار کی طاقت استعمال کرکے جو ریفرنسز اور کیسز بند کروائے ہوئے تھے وہ سب منظر عام پر آگئے ہیں ۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ عوام ظالم حکمرانوں سے ڈرنا چھوڑ کراپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ عوام کی جانب سے ووٹ کا ٹھیک استعمال ملک کی تقدیر بدلنے کا ضامن ہے۔عمران خان تھکنے والوں میں سے نہیں انشاء اللہ وہ پاکستانی قوم کو لٹیروں سے چھٹکارا دلاکرہی دم لیں گے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ مخالفین کی شدید پریشانیوں اور مخالفت کے باجود ہم ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔
جہانگیر ترین