ہم عوام کے نوکر ہیں جمشید احمد خان دستی

ہم عوام کے نوکر ہیں جمشید احمد خان دستی

  



راجن پور(نامہ نگار)عوام کا دکھ میرا دکھ ہے عوام کا غم میرا غم ہے پاکستان کو کنگال کرنے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

والوں کو عوام مسترد کر دے کوٹ ادو جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کرپٹ اہلکاروں کو بہا کر لے جائیگا۔ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ مزدور لیڈر جمشید خان دستی نے راجن پور عوامی راج پارٹی کارکنان کے منعقدہ مشاوراتی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان جلسہ کوٹ ادو کو کامیاب بنائیں ،ہم عوام کے نوکر ہیں اور عام آدمی کو پاکستان کا حکمران دیکھنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی اقتدار میں آکر غربت کا خاتمہ کرے گی ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائیگااس موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنان باالخصوص ،میاں عامر سلطانگورائیہ ۔محمد اشرف دستی،طارف خان دستی،جبران خان پٹھان و دیگر اہم کاکارکنان کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر