ڈیرہ، شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ کا قاتل گرفتار

ڈیرہ، شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ کا قاتل گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی پولیس نے 19اگست 2017کے بنوں اڈہ کے قریب شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے 19اگست 2017کے تھانہ کینٹ کی حدود میں بنوں اڈہ کے قریب قتل ہونے والے شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری کے قاتل عادل عباس ولد گلزار حسین سکنہ حیدری چوک ڈیرہ شہر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس نے بتایا کہ ملزم کو سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران گرفتار کیا ‘ مرحوم شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے پیر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر