قیدیوں کو قانون بند بنارہے ہیں: احمد یار ہنجرا

قیدیوں کو قانون بند بنارہے ہیں: احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پنجاب بھر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کی جیلوں میں قیدیوں کو قانون پسند شہری بنانے کیلئے اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمیافتہ اور ہنر مندبھی بنایا جا رہا ہے، خادم اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھرکے تمام شہروں ودیہی علاقوں کو خوشحال وخوبصورت بنانے کا عزم کیا ہواہء،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ سے واپسی پر ہنجراء ہاؤس مبارک دینے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعلیم صحت و صفائی سمیت اربوں کے ترقیاتی کام کرک جنوبی پنجاب کی عوام کے دل جیت لئے ہیں جس کے باعث پنجاب بھر میں واضع تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے،جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ گاؤں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ دیہات صاف ہونے سے بیماریوں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری آئے گی،اس پروگرام کے ڈریعے گاؤں کی سطح پر صفائی کا موٗثر نظام معتارف کرایا جائے گا۔

ہنجراء

مزید : ملتان صفحہ آخر