شریف خاندان جلد جیل میں ہو گا: شاہ محمود

شریف خاندان جلد جیل میں ہو گا: شاہ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

کہ پی ٹی آئی کے نتائج کو 2013کے الیکشن میں دھاندلی سے بدل کر (ن) لیگ کی حکومت لائی گئی جس نے اقتدار پر آتے ہی کرپشن، لوٹ مار کی انتہاء کردی جب احتساب شروع ہوا تو اب مجھے کیوں نکالا کا واویلہ مچا رکھا ہے لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ شریف خاندان جلد جیل میں ہوگا باہر والوں نے بھی ان کی ضمانتیں ضبط کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی ٹکٹ ہولڈر چیئرمین رانا افضل کی رہائش گاہ گلشن فیض کالونی میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا عبد الجبار، رانا ساجد، راؤ عدنان ، رانا اکمل، رانا منور ، رانا محمود، حاجی رانا فاروق، رانا شہباز لیاقت ، چوہدری عمیر، عبد القدوس ، میاں انور، رانا عارف ٹھاکر، قمر حبیب شکوری، رانا امجد علی بھی موجود تھے۔
شاہ محمود