خان پور بگا شیر، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سینکڑوں اشیاء تلف کرادیں

خان پور بگا شیر، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سینکڑوں اشیاء تلف کرادیں

بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان)خانپو ر بگا شیر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی۔درجنوں دکانوں اور ہوٹلوٖں کی چیکنگ کی گئی۔سینکڑوں کی مقدار میں زائدالمعیاد اشیاء کو تلف کر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

دیا گیا۔ہوٹلوں کے ناقص سالن کو سڑک پر بہا دیا گیا۔غیر معیاری،مضر صحت اور زائد المعیاد اشیابر آمد کر لیں جنہیں موقع پر ضائع کر دیا گیا۔اور دکان مالکان کے خلاف موقع پر قانونی کاروائی اور جرمانے عائد کئے ۔مقامی کریانہ سٹور سے پیپسی گورمے اور دیگر مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتلیں اور مصالحہ جات جن کی معیاد ختم ہو چکی تھی برآمد کر کے موقع پرضائع کی گئیں۔جبکہ ایم۔ایم۔روڈ سادات کالونی پر واقع دربار ریواڑی سویٹ شاپ ناقص میٹیریل کی وجہ سے سیل کر دیا اور دیگر کو وارننگ دے دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر