ژوب روڈ پر واقع ہوٹل سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ژوب روڈ پر واقع ہوٹل سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

  



کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان میں ہفتے میں لاشیں ملنے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا ،ژوب روڈ پر واقعہ ہوٹل سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ۔نامعلوم افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی تربت سے 5لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ان افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات سے تھا اور یہ افراد بلوچستان کے ذریعے روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہے تھے۔اس سے پہلے تربت ہی سے 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔اور ان تمام افراد کا تعلق بھی پنجاب سے تھا۔

ژوب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر