سپریم کورٹ ،نئے عدالتی ہفتے کیلئے پانچ بنچ تشکیل

سپریم کورٹ ،نئے عدالتی ہفتے کیلئے پانچ بنچ تشکیل

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں آ ج پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پانچ بنچ تشکیل دے دیے پانامہ پیپرز انکشافات میں باقی ماندہ 436 پاکستانیوں کا کیس بھی کازلسٹ میں شامل 2رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا جورواں ہفتے کے لئے بنچ نمبر 1چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب بنچ نمبر2 جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ نمبر3جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر بنچ نمبر4 جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر5جسٹس عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہوگا عدالت 23نومبر کو پانامہ سکینڈل میں ملوث 436پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر