وزیر خزانہ کے استعفیٰ کا معاملہ ایک دو روز میں کلیئر ہو جائے گا: رانا ثناء اللہ

وزیر خزانہ کے استعفیٰ کا معاملہ ایک دو روز میں کلیئر ہو جائے گا: رانا ثناء ...

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دھرنا سیاست کی برائی عمران نے پھیلائی، وزیر خزانہ کے استعفے سے متعلق صورتحال جلد کلیئر ہو جائے گی،گزشتہ روز فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال آمدکے دورہ کے موقع پر جہاں انکا شاہانہ استقبال کیا گیا وہیں وارڈز کے راستے تک(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

بند کر دیئے گئے، مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رانا ثناء اللہ الائیڈ ہسپتال کے نیورو وارڈ میں آئی سی یو کے افتتاح کیلئے کیا، ہسپتال انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی۔ تمام بستروں کو مریضوں سے بھر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا دھرنا سیاست کے موجد عمران خان ہیں،انہوں نے دھرنے والوں کیساتھ مذاکرات میں جلد بریک تھرو کا اشارہ بھی دیتے ہوئے نامعلوم قوتوں کا بھی ذکر کیا۔وزارت خزانہ سے متعلق سوال پرانکا کہنا تھا فنانشل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، وزیر خزانہ کے استعفیٰ کا معاملہ ایک دو روز میں کلیئر ہو جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر