جماعت اسلامی سندھ کی رابطہ عوام مہم جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت جاری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اتوار 19 نومبر کو (آج) کراچی سمیت سندھ بھر میں دعوتی تبلیغی کیمپ لگائے جاْئیں گے مرکزی، صوبائی ضلعی قائدین ان کیمپ کا دورہ اور مقامی کارکنان کے ساتھ ملکر وفود کی شکل میں عوام تک جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیراسد اللہ بھٹو۔ راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ ، حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنما ان دعوتی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، راشد نسیم ڈاکٹر معراج الہدیٰ ، حافظ نعیم الرحمن آج ککری گراؤنڈ میں دعوتی و تبلیغی اجتماع سے خطاب کریں گے۔