غریب ملازم کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ایپکا پاکستان کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس قرار داد مذمت منظور، احتجاج کی دھمکی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری خالد محمود ججہ ایم پی اے نے اپنے والد چوہدری ممتاز ججہ کے چاہنے والوں کے منہ پر تھپڑ مارا ہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
بہاولپور ڈویژن میں کسی بھی حاکم وقت کسی بھی بیوروکریٹ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی غریب ملازم کو تھپڑ مار کر عزت نفس مجروح کرئے خالد محمود ججہ کے خلاف اپیکا پاکستان کی سنٹرل کمیٹی میں قرارداد مذمت منظور کی ہے 20 نومبر کو بہاولپور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اگر متاثرہ ملازم کی حق رسی نہ ہوئی تو اپیکا پورے پنجاب میں سراپا احتجاج ہو گی ان خیالات کا اظہار اپیکا پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخر الرحمن اظہر نے سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم ڈی چولستان اپنے باوقار منصب و اختیارات کے تحت واقعہ کی تحقیقات کرواکر آئندہ اس قسم کے غیر اخلاقی اقدامات کی روک تھام کیلئے کاروائی کرینگے علاوہ ازیں اپیکا بہاولپورکے تمام یونٹس کے عہدیداران نے اظہار یکجہتی کیلئے چولستان ترقیاتی ادارہ کا دورہ کیا اور متاثرہ ملازم احمد رضا اور ڈویژنل صدر رانا وحید سلطان کو یقین دھانی کرائی کہ بہاولپور ڈویژن کے تمام ملازمین آپ کیساتھ ہے ۔
تھپڑ