فکس اٹ کا احتجاج ، واٹر کینن کا ستعمال ، شیلنگ اور لاٹھی چارج

فکس اٹ کا احتجاج ، واٹر کینن کا ستعمال ، شیلنگ اور لاٹھی چارج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تعلیمیمسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیم فکس اٹ نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ سندھ بھر میں غیر معیاری تعلیم کی فراہمی پر سول سوسائٹی کے تحت احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے چند روز قبل گورنر سندھ سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے احتجاج کا حصہ بنیں ۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ صوبے میں سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہے، وزرا اپنے بچوں کو ان تعلیمی اداروں میں پڑھائیں تو انہیں عام آدمی کے بچوں کی تعلیمی سطح کا اندازہ ہو۔اس دوران مظاہرین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم فکس اٹ نے پریس کلب کے باہر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے گورنرہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کو روک لیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔پولیس نے گورنر ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کردیئے جبکہ پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔پولیس نے فکس اٹ کے متعددکارکنان کوحراست میں لے لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر