ملتان پولیس اور ڈولفن فورس وارداتیں روکنے میں ناکام، ڈکیتیاں ، چوریاں جاری

ملتان پولیس اور ڈولفن فورس وارداتیں روکنے میں ناکام، ڈکیتیاں ، چوریاں جاری

  



ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس اور ڈولفن فورس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام، ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کا سلسلہ جاری ،شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں دو ڈاکووں نے محمد ساجد بھٹہ سے دو لاکھ 70 ہزار روپے چھین لئے الپہ پولیس کے علاقے میں پکی پل کے قریب پانچ ڈاکو پولٹری شیڈ میں داخل ہوئے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اور شیخ ذیشان سے دس ہزار روپے، زکریا پولیس کے علاقے بستی درانہ ننگانہ کے قریب چھ ڈاکو انیس خان کے گھر میں داخل ہوئے ملزموں نے گھر سے 35 ہزار روپے، تین تولے کے زیورات اور اسلحہ چھین لیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں دو ڈاکووں نے انضمام سے موبائل فون چھین لیا زکریاپولیس کے علاقے میں شہباز سے موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کے علاقے میں انیس سے 85 ہزار روپے اور راواں پولیس کے علاقے میں انصر سے موبائل فون چھین لیا گیا کینٹ پولیس کے علاقے سے سمیع اللہ کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا چہلیک پولیس کے علاقے سے ساجد حسین کا موبائل فون، عباس کا موٹرسائیکل، کوتوالی کے علاقے سے شعیب کا موبائل فون، صدر پولیس کے علاقے میں غلام حسین کے رقبہ سے سرفراز وغیرہ نے 35 ہزار روپے مالیت کے درخت اور مخدو م رشید پولیس کے علاقے سے میپکو کی 25 ہزار روپے مالیت کی تاریں چوری کرلی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر