کچا گھروندا، دوانرجی سیور، ایک موٹر، بجلی کا بل ایک لاکھ 82ہزار

کچا گھروندا، دوانرجی سیور، ایک موٹر، بجلی کا بل ایک لاکھ 82ہزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)خانیوال کی کچی ابادی کے رہائشی نزیر احمد ریڑھی بان ھے اس کے گھر کا بجلی کا بل میپکو حکام نے ایک لاکھ بیاسی ہزار روپے بھیج دیا ھے نزیر احمد کے گھر دو انرجی سیور اور ایک پانی کی موٹر ھے نزیر احمد نے بتایا ایک کمرے پر مشتمل تین مرلہ کے گھر میں رہتا ھوں پانچ بچے ھیں ریڑھی چلا کر مشکل سے بچوں کا پیٹ پالتا ھو گزشتہ ماہ بھی سات ہزار روپے کا بل بھیج دیا تھا جو قرض لیکر ادا کیا تھا اور(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اب تو ایک لاکھ بیاسی ہزار روپے بجلی بل ھے جبکہ مالکانہ حقوق نہ ملنے پر نزیر احمد کے گھر کی کل قیمت پچاس ہزار روپے ھے مکان بیچ کر بھی بل کی ادائیگی نہیں کر سکتا ھوں چار روز سے میپکو دفتر کے چکر لگا رہا ھوں مگر کو شنوائی نہیں ہوئی ہے میپکو حکام نے کہا ھے کہ بجلی کا یہ ہی بل ادا کرو ورنہ جیل جاؤ گے غریب شخص نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔