مسلم لیگ ن میں کسی قسم کے اختلافات نہیں، عرفان عقیل دولتانہ

مسلم لیگ ن میں کسی قسم کے اختلافات نہیں، عرفان عقیل دولتانہ

  



لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن میں کسی قسم کے کوئی اختلافات نہ ہیں سیاسی مخالفین جھوٹ بول کر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،ملک بھر میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں وہ انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے اور ملک وقوم کی ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا ،میاں عرفان عقیل دولتانہ نے مزید(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کہاکہ میں نے ہمیشہ اپنے حلقہ کی عوام کے بہتری اور علاقہ کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت حلقہ میں بلاتفریق کروائے گئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہیں ،انہوں نے کہاکہ جہاں تک لڈن کی عوام کو مالکانہ حقوق کی فراہمی اور لڈن کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلوانے کی بات ہے تو اسکیلئے میں اپنی پوری کوشش کرونگا اور انشاء اللہ بہت جلد یہ بھی ممکن بناؤنگا ،میاں عرفان عقیل دولتانہ نے مزید کہاکہ ہماری حکومت نے ملک بھرمیں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور انشاء اللہ2018کے انتخابات میں بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔

عرفان عقیل دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر