تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ کی بندش، ریلوے کو مشکلات کا سامنا
ملتان(جنرل رپورٹر)تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ کی بندش محکمہ ریلوے کے لئے مشکلات کا باعث بن گئی فرنس آئل فراہم کرنے والے مال گاڑیاں مختلف سیکشنوں پر گیٹ کھلنے کا انتظار کرنے لگی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر تھرمل پاور سٹیشن مظفر گڑھ کے تمام یونٹس کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے مگر پی ایس او انتظامیہ روٹین کے مطابق ریلوے کے ذریعے فرنس آئل تھرمل پاور کو بھجوارہی ہے جس کی وجہ سے تھرمل پاور انتظامیہ کے پاس آئل جمع کرنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
مجبوراً انہوں نے گیٹ بند کرکے مال گاڑیوں کو داخل ہونے سے ہی روک دیا ہے۔ ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر ریلوے نے تھرمل پاور انتظامیہ سے بات کرکے مظفر گڑھ پہنچنے والی فرنس آئل کی گاڑیوں کو خالی کروالیا مگر راستہ میں کھڑی گاڑیوں کو تھرمل پاور سٹیشن آنے سے روک دیا ہے ۔
فرنس آئل