محکمہ صحت وہاڑی کی نا اہلی، پولیو کا شکار بچی عمر بھر کیلئے معذور

محکمہ صحت وہاڑی کی نا اہلی، پولیو کا شکار بچی عمر بھر کیلئے معذور

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ کوٹلی ہاشم کے رہائشی محمد نسیم کی بیٹی پہلی جماعت کی طلبہ5سالہ صائمہ بی بی محکمہ صحت ضلع وہاڑی کے آفسران کی نااہلی کے باعث پولیو میں مبتلا ہوکر زندگی بھر کے لئے معذور ہوچکی ہے والدین محمد نسیم اور والدہ کوثر بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت والے آج تک ہمارے گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگا نے نہیں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

آئے ہیں جس کے باعث 5سالہ بچی صائمہ بی بی پولیو جیسی مرض میں مبتلا ہو کر زندگی بھر کے لئے معذور ہوچکی ہے ہمارے پاس تو اتنی رقم بھی نہیں ہے کہ ہم بچی کا علاج کرواسکیں والدہ کوثر بی بی نے کہا کہ بیٹی صائمہ بی بی کو ہم نے مختلف ڈاکٹروں کے پاس چیک کروایا ہے انہوں نے بچی کو پولیو بتایا ہے کیونکہ پولیو کے باعث بچی کا ایک بازو اورٹانگ شدید متاثر ہوا ہے بچی کا بازو کام کر نے کے قابل نہیں رہا ہے۔ پولیو میں مبتلا بچی کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹبہ سلطان پور کے علاقہ کوٹلی ہاشم میں پولیو کے قطرے نہ پینے کے باعث معذور ہونے والی 5سالہ معصوم بچی کا علاج کروا نے او رکوتاہی برتنے والے محکمہ صحت ضلع وہاڑی کے ذمہ دار آفسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا نے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی بچہ محکمہ صحت کی نااہلی کی بھینت چڑھ کر معذور نہ ہوسکے ۔

پولیو

مزید : ملتان صفحہ آخر