مقدمہ بازی رنجش پر 2گروپوں میں تصادم ، ایک شخص کا کان کٹ گیا
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) مقدمہ بازی کی رنجش پر دو گروپوں میں مبینہ تصادم، ایک گروپ میں کلہاڑیوں ، ڈنڈوں ،سوٹوں کاآزادانہ استعمال کرکے ایک شخص کا کا ن کا ٹ دیا ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا گیا جبکہ ایک گروپ نے ایمرجنسی وارڈ میں ایک بار پھر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
مبینہ طور حملہ کردیا، پو لیس بے بس دکھا ئی دی ، واقعات کے مطابق نواحی گاؤں35ڈبلیو بی کے رہا ئشی شدید زخمی مظہر اسلام نے زخمیوں محمد یار اور کا شف علی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے رشتہ داروں علی مردان ، رشیدا حمد کا میرے کزن ندیم وغیرہ سے مقدمہ با زی چل رہی تھی اور ہم ندیم کی سپورٹ کرتے تھے کہ اسی رنج کی بناء پر مردان ، رشید احمد، عبدالطیف اور خالد غیرہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت مبینہ طور پر ڈنڈوں کلہاڑیوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے میرا کا ن کٹ گیا اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں اور میرے ساتھی محمد یار اور کاشف علی کو بھی شدید زخمی کردیا گیا جبکہ ان مبینہ ملز مان کے اپنے بھی تین ساتھی زخمی ہو گئے جب ہم ڈی ایچ کیو ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے آئے تو ایک بار پھر ایمرجنسی وارڈ میں مبینہ ملز مان نے حملہ کردیا جس پر مظہر اسلام ، محمد یار ، کاشف علی ودیگر اہل علاقہ نے اس مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔