زخمیوں کا عالمی دن، ریسکیو 1122اور ٹریفک پولیس کی ریلی

زخمیوں کا عالمی دن، ریسکیو 1122اور ٹریفک پولیس کی ریلی

  



ملتان(کرائم رپورٹر)زخمیوں کے عالمی دن کے موقع پرریسکیو1122اورسٹی ٹریفک پولیس نے ریسکیو اسٹیشن چوک کمہارانولہ سے مدنی چوک تک روڈسیفٹی آگاہی ریلی اورسیمینارکا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

انعقاد کیا۔سیمینار کی صدارت نجارچ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر خالدمحمودنے کی جبکہ بطور مہمانِ خصوصی چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف جٹ تشریف لائے۔ریلی میں ریسکیورز‘ ٹریفک وارڈنز کے نوجوان‘سوشل سوسائٹی سکول اورکالج کے طلبانے شرکت کی۔شرکاء نے بینرز‘چارٹ اٹھارکھے تھے جن پر روڈ سیفٹی سے متعلق نعرے لکھے ہوئے تھے۔ریلی کی قیادت انجارچ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرخالدمحموداور چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف جٹ، ڈی ایس پی عطیہ ناہیداور انسپکٹر شاہد میونے شرکت کی۔آج کے دن کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف جٹ نے کہا کہ ہم اپنے ان پیاروں کو یادکریں جوحادثات کا شکارہوئے اورہم سے بچھڑگئے۔ماضی سے سبق سیکھیں اورٹریفک سیفٹی رولزپرعمل پیراہوں۔موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ ضروراستعمال کریں ۔ سیمینارکاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد طاہر نے سر انجام دیے دیگر شرکاء میں ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسرمحمد امتیاز‘کنٹرول روم انچارج محمد مدثر ضیاء تمام اسٹیشن انچارجز‘ٹرانسپورٹ انچارج چوہدری غنیمت علی اور اکاؤٹینٹ نذیر احمد بھی شریک تھے ۔ ریسکیو1122نے 2017 میں 14378حادثات پر ریسپانس کرکے 16820زخمیوں کو ریسکیو کی سہولت فراہم کی۔ جن میں مرنے والوں کی تعداد 105 سے بتائی۔

زخمیوں کا دن

مزید : ملتان صفحہ آخر