پیپلزپارٹی اقلیتوں کے دکھ سکھ میں شریک ہے‘ وقار مہدی

پیپلزپارٹی اقلیتوں کے دکھ سکھ میں شریک ہے‘ وقار مہدی

  



کراچی (اسٹا ف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن ایم پی اے سعید غنی اور انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی مینارٹی ونگ سندھ انتھونی نوید نے بشپ صادق ڈینیل سے ہولی ٹرینٹی چرچ میں ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر چرچ آف پاکستان کراچی و بلوچستان ڈایوسیس کے ایگزیکٹؤ سیکریٹری ظفراقبال، وائس چیئرمین بھٹائی آباد امانت ضیا، پی پی پی مینارٹی ونگ کے رہنما اشرف سردار، نوئیل اعجاز، بشارت بھٹی، نعیم سہوترہ، امتیاز کھوکھر اور کامل بھٹی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بشپ صادق ڈینئل سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہے اور پیپلزپارٹی اپنے مسیحی بھائیوں کو کسی مشکل اور پریشانی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑ گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر