بہاولنگر کے نواح میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو عمری گجر مارا گیا

بہاولنگر کے نواح میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو عمری گجر مارا گیا

  



بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میکلوڈ گنج کے نواحی گاؤں چک رحموں کا کے قریب پولیس مقابلہ، بین الصوبائی خطرناک ڈاکو ہلاک، ہلاک ہونیوالے کے دو ملزمان ساتھی فرار، ڈاکو ناکہ لگا کر دیہاتیوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع ملی ،موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کھول دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں عمر فاروق عرف عمری گجرمارا گیا ، ایس ایچ او تھانہ میکلوڈ گنج جام منظور کے مطابق چک رحموں کا کے قریب عمر فاروق گجر اور اسکے ساتھی ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اپنے تحفظ کیلئے پولیس نے بھی فائرنگ شروع کر دی ۔ کچھ دیر فائرنگ کے بعد بین الصوبائی خطرناک ڈاکو عمر فاروق گجر عرف عمری موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایس ایچ او میکلوڈ گنج نے بتلایا کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو نے گزشتہ دنوں میکلوڈ گنج کے نواح میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مسافر بس بھی لوٹی تھی اورعمر فاروق عرف عمری چودہ سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ترجمان پولیس نے میڈیا کو بتلایا کہ ہلاک ہونیوالا ڈاکو خطرناک ڈاکویٰسین گجر کا بھائی تھا اور یاسین گجر اس سے قبل پولیس مقابلہ میں مارا گیا تھا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر