تھل میکہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر، کھلاڑیوں، منتظمین میں انعامات تقسیم

تھل میکہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر، کھلاڑیوں، منتظمین میں انعامات ...

لیہ، کوٹ سلطان (نمائندہ پاکستان)تین روزہ تھل میلہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔تحصیل چوبارہ میں سکینڈ تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ پر منعقدہ اس میلہ کے آخری روز ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجو د تھے۔لیہ تھل میلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور سٹال منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تھے۔اس مو قع پرصوبا ئی وزیراقدامات برائے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلا نہ، ایم این اے سید ثقلین بخاری ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، سابق صوبا ئی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،ایم پی اے قیصر عباس مگسی ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ،سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، چیئر مین میو نسپل کمیٹیز حافظ جمیل احمد ، مظہر عباس مگسی ، اظہار کا لو ، ملک ریاض گرواں ، ممبران ضلع کو نسل و کو نسلرز ،رانا اعجاز سہیل ، قیصر عباس بھٹی انتظا می افسران و شہریو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیتیں لیہ تھل میلہ علاقہ کی شناخت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی بہترین کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے دور رس نتائج کے لیے عملی اقدامات اْٹھارہی ہے لیہ تھل میلہ اور تھل ڈیزرٹ ریلی اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس سے تعمیر وترقی اور روز گار کے نئے راستے کھلیں گے۔تقریب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری۔ ایم پی اے قیصر عباس مگسی ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ نے و دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین خصوصاًڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ لیہ تھل میلہ و کے اختتامی روزمیونسپل کمیٹی چوبارہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ منعقد ہوا۔ کبڈی میچ آرمی نے واپڈا کے خلاف 28کے مقابلے میں 30پوائنٹ سے جیت لیا۔اسی طرح شوٹنگ والی کے میچ میں پنجاب پولیس ڈی جی خان فاتح رہی۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے فاتح ٹیموں کے کپتانوں ودیگر کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں و انعامات تقسیم کیں۔بعدازاں نیزہ بازی ،والی بال ،کبڈی ،اسٹال ،منتظمین و دیگر نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں ٹرافیاں ،شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ دریں اثناء دوسری تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے موقع پر شہریوں کو پر امن ماحول کی فراہمی کیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے بھر پور سیکیورٹی انتظامات کرنے کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ ،پولیس پر اعتماد کی بحالی اور عوام سے قریبی رابطہ کو یقینی بنانے کیلئے لیہ پولیس کی طرف سے پولیس سٹال کی اہتمام بھی کیا گیا جسے شہریوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی سٹال پر پولیس اور عوام کا دوستانہ ماحول دیکھنے کو ملا شہری پولیس اہلکاران کے ساتھ سیلفیاں جبکہ پولیس آرٹیکل کو فخر کے ساتھ استعمال کرتے دکھائی دیے پولیس بینڈ نے بھی اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا جس پر عوام اور پولیس اہلکاران نے خوب بھنگڑے ڈالے سٹال میں لیہ پولیس میں کی جانے والی اصلاحات واقدامات کے حوالے سے سکن بھی آویزاں کی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر