ملتان میں بلاول کا جلسہ تاریخی ہو گا، پی پی کو منظم کریں گے: یوسف رضا گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے عدلیہ کا احترام کیا اور گھر آگئے اداروں کو اس لئے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین بنایا ہم نے آئین اور ججز کو بحال کیا کیونکہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں وفاداریاں بدلنے سے عزت نہیں ہوتی عمران خان کو کہوں گاجن لوگوں کو آپ چور ،ڈاکو ،لٹیرے کہتے تھے انہی کو ساتھ ملا لیا جو ہمارے ساتھ رہ کر تبدیلی نہیں لاسکے وہ آپ کے ساتھ رہ کر کیسے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
تبدیلی لائیں گے الگ صوبہ کے قیام کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ ملتان میں 15دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ گیلانی ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ 198کے ورکرز کنونشن میں بسلسلہ 15دسمبر جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی، خواجہ رضوان عالم، نفیس انصاری، ملک نسیم لابر، اے ڈی بلوچ، راؤ ساجد علی، مہر ارشاد سیال، ملک رضوان ہانس، سید مدنی گیلانی، ملک آصف لابر، چوہدری محمد یسین، ملک سجاد ڈوگر، مٹھو گجر، ملک سعید اختر، یسین بھٹی، محمد حسین کھوکھر، خلیل راں، سفراللہ خان، عبد الرؤف لودھی، فرحان خان، طارق انجم، اعجاز حسین صدیقی، ملک رفیق، ملک خالد کھیڑا، سید ابرار شاہ، میاں شفیق شہزاد بھٹہ، ملک افتخار، اللہ بخش بھٹہ، خواجہ عمران نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام علاقوں میں جائیں گے پارٹی کو منظم کریں گے ورکرز کو منظم کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کارکن 15دسمبر چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے قلعہ کہنہ قاسم باغ جلسہ کو مثالی بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے گھر گھر ، گلی گلی اور کوچہ کوچہ پھیل کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام عام کریں اور نو منتخطب پارٹی عہدیداران اپنی سر خروئی کیلئے 15دسمبر ملتان جلسہ کی تاریخی کامیابی کیلئے سرتوڑ جدو جہد کریں اور 30نومبر سے پہلے یونین کونسلز کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کے ٹاسک پر پورا اتریں۔ پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 197کے صدر حاجی مظہر نواز کی زیر صدارت انکی رہائشگاہ چوک فوارہ پر منعقدہ پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 197کے دفتر پیپلز سیکرٹریٹ 197 افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سینئر ناتب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وسابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی ، سٹی صدر ملک نسیم لابر نے بھی خطاب کیا اور ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی ورکرز موومنٹ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر ہاشم خان بابر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔