گورنر مکہ آج حرمین ٹرین کا تجرباتی سفر کرینگے
مکہ مکرمہ(آئی این پی)گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور انکے نائب شہزادہ عبداللہ بن بندر (آج ) پیر کو حرمین ایکسپریس ٹرین کا تجرباتی سفر کرینگے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹرین مکہ اور جدہ کا تجرباتی سفر کریگی۔اس موقع پر جدہ ساحل سمندر کے نئے منصوبے جے ڈبلیو کا بھی افتتاح کیا جائیگا جبکہ نائب گورنر مکہ نئے انٹرنیشنل کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیں گے جس کا افتتاح رمضان المبارک میں ہوگا۔