دکانات کا معاوضہ دیئے بغیر مسماری قابل مذمت ہے : گل جبین

دکانات کا معاوضہ دیئے بغیر مسماری قابل مذمت ہے : گل جبین

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقے جلوزئی کے عوام نے پی ایچ اے کی جانب سے تعمیرات اور دکانات کا معاوضہ ادا کئے بغیر مسماری اور بے گھر کرنے کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے دکانوں اور گھرو ں کام معاوضہ فوری طورپر ادا کریں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیاجائے گا اور روڈ بلاک کرکے دھرنا دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی گل جبین، میرفیاض، خان ولی، جان احمد اور ولی نے کہا کہ تین دن قبل کلکٹر اوراسسٹنٹ کمشنر پبی بمعہ پولیس نفری جلوزئی میں دکانوں اور مکانوں میں توڑ پھوڑ شروع کی جس سے ہمارالاکھوں روپے کا نقصان ہوا اور عدالتی احکامات کی بھی پرواہ نہیں کی اور ہماری دکانیں اور مکانات گرانے کا سلسلہ شروع کیا جس سے ہم بے گھر ہونے کے علاوہ کاروبار سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے انہوں نے کہا کہ یہ کونسا انصاف ہے کہ ہمارے ساتھ معاہدہ اور معاوضہ دئیے بغیر مارکیٹ دکانیں اور مکانات مسمار کردئیے یہ کونسا انصاف ہے کہ اپنی ہی جائیداد کا کوئی معاوضہ نہیں دیاگیا جبکہ پی ایچ اے اس زمین پر پلاٹنگ کرکے کروڑوں روپے کمانا چاہتے ہیں اور جن لوگوں سے زمینیں قبضہ کئے گئے ہیں ان کو بھی کوئی معاوضہ نہیں دیاگیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس اور پی ایچ اے کے دفتر کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر