بریکوٹ ،نوجوان کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیاگیا

بریکوٹ ،نوجوان کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیاگیا

  



بریکوٹ (بیورورپورٹ) گزشتہ روز قتل ہونے نوجوان کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیاگیا، ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی نشاندہی بھی کردی، اس موقع پر ڈی ۔ایس۔ پی۔ سیدزمان شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ فیاض ولد شیر رحمان سکنہ گورتئی نے تھانہ غالیگے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی کئی دنوں سے لاپتہ ہے اور گھر نہیں آیاہے، جس پر ہم نے ایس۔ ایچ۔ او۔ رحیم خان اور اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے مقتول نوجوان کی دوستوں سے معلومات اکھٹے کئے اور پھر شاہد ولد شیر رحمان کے قاتلوں کو ایک دن میں گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو آلائے قتل سمیت قریبی کھیتوں سے برامد کرلیا، ملزمان سلمان ولد فریدون سکنہ کرکنڑی ابوہا، اکرام ولد شیر محمد کرکنڑی ابوہا، لال ذادہ ولد کاکی سکنہ ابوہا نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ علاقے کے عوام نے مقامی پولیس کی فوری ایکشن کو سراہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر