تربت سے 20 لاشیں ملنے کا واقعہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا
اسلا م آ با د(ما نیٹر نگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تربت سے 20 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے تربت میں فائرنگ کر کے قتل کیے جانے والے 20 افراد کی لاشوں کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی بلوچستان سے 3 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس نے کہا کہ متعلقہ ادارے بتائیں کہ ایسے واقعات کی روکنے تھام کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 اور تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا جب کہ مقتولین بیرون ملک جانے کے خواہشمند تھے۔مقتولین کے حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر تربت سے ایران کے راستے یورپی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔دوسری جانب ایف ا?ئی اے نے 17 نومبر کو بلیدہ میں قتل ہونے والے 15 میں سے 4 نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا اہتمام کرنے والے 3 ایجنٹوں کو سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔
20 لاشیں