کیپٹن (ر) واحد محمود ’’پی ایس پی ‘‘ کے اعزاز میں پولیس ہیڈ کوارٹر ز میں پروقار تقریب

کیپٹن (ر) واحد محمود ’’پی ایس پی ‘‘ کے اعزاز میں پولیس ہیڈ کوارٹر ز میں ...

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان )ڈی پی اؤکیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی)کے اعزاز میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔جس میں سیاسی سماجی اور تمام مکتبہ فکر کے عوام وپولیس افسران نے بھر پور شرکت کی۔اورڈی پی اؤ کو نم انکھوں سے پشتون رسم ورواج کے مطابق دلی محبت اور دُعاؤں سے الوداع کیا۔اس موقع پر نوشہرہ کے عوام نے خیبر پختونخواء پولیس کے جواں ہمت اولولعزم اور بے مثال اوصاف وخوبیوں کے مالک نوجوان پولیس آفیسرز ڈی پی اؤ کیپٹن(ر)واحد محمود (پی ایس پی)کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی نرم خوئی اور عوام دوست پروفیشنل پولیسنگ پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی)کے تبادلہ ہونے پر ان کے اعزاز میں پولیس ہیڈکوارٹرز نوشہرہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں عوامی نمائندوں ،سماجی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر کے عوام نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پرممتاز سماجی اور عوامی شخصیت ممبر پبلک لیزان کونسل نائب ناظم خٹ کلے ممتاز خان ،بحرہ مند خان ،پبلک لیزان کونسل کے ممبران سید علی خان ،چئیرمین ڈی آر سی (پبی)کرنل(ر)بابر خان ،صدر اخبار فروش یونین نوشہرہ و ممبر پبلک لیزان کونسل (خٹ کلے )حاجی شیر زمان خان مرکزی انجمن محفل میلاد مصطفی ﷺنوشہرہ کینٹ کے جنرل سیکڑری اور ملک سعد سپوڑس ٹرسٹ(پشاور) کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سیدمحمد سلیم احمد چیمہ ،ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان ،ایس ڈی پی اؤزکیڈٹ شہنشاہ گوہر خان،پیر تاج محمد خان ،عدنان اعظم خان ،لقمان خان ،اسحاق خان،RI انسپکٹر بشیر خان یوسفزئی ،لائن آفیسر راضی خان،MTO راضی خان ،انچارج ٹریفک وارڈن پولیس انسپکٹرحاجی سیف علی خان ،ایس ایچ اؤز سید اسماعیل شاہ خان ،زرداد خان،ایوب خان ،مسعودخان،اعظم خان ،ساجد خان ،شاد علی خان ،انور خان،فیاض خان ،پے آفسرمرتضی خان،ہیڈکلرک سید حبیب خان ،OHC جھان پرور،ریڈر حاجی طاہر خان ،سینئر کلرک ذکریا کان ،لیاقت خان اور ترجمان نوشہرہ پولیس محمد فہیم خان بھی موجود تھے ۔پولیس آفیسرز نے ڈی پی اؤ واحد محمود کو شیلد سونیئر اور تحائف پیش کیے۔عوامی نمائندوں اور پولیس افسران نے نوشہرہ سے تبدیل ہونے والے ڈی پی اؤ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی )کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اؤ واحد محمود ایک خوددار اور بہادر پولیس آفیسر ہیں انھوں نے آپنی قابلیت اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت بہترین کمان اینڈ کنٹرول کا نمونہ پیش کرتے ہوئے مختصر مدت میں ہی پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی اور بہترین تربیت سے لیس کر کے کایا ہی پلٹ کر رکھ دی ۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک منظم اور جامع مہم چلا ئی ۔جس کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعدادمجرمان اشتہاریوں کو پابند سلاسل کرتے ہوئے علاقے سے جرائم کا قلع قمع کیا ۔اور عوام کو سکھ چین کا سانس لینا نصیب ہوا۔ہوائی فائرنگ کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون اور مسجد و محراب کی معاونت سے ایک بھر پور اور منظم مہم چلائی ۔پولیس کے کیپسٹی بلڈنگ نظام کو اپ گریڈ کیا ۔اور عوام لناس کو پولیس خدمات کی فراہمی اوربروقت انصاف کی فراہمی کے لیے دور رس اور فوری نوعیت کے اقدامات کئے۔ڈی پی اؤ واحد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام الناس اور پولیس فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت کا مشکور ہوں ۔میری کمانڈنگ میں پولیس فورس نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔جنھوں نے دن رات کی پرواء کئے بغیر ایک ٹیم کی طرع آپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیئے۔آخر میں ڈی پی اؤ نوشہرہ واحد محمود کو شیلڈ ،سونیئر اور تحائف پیش کئے گئے۔اختتامی تقریب پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن وامان کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر