ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

کراچی(آن لائن ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کر لیا۔نیو کراچی سے ایم کیو ایم کا اہم کارندہ پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کاشف جیلانی لندن سیٹ اپ کے لئے کام کرتا تھا۔ کاشف جیلانی ایم کیو ایم لندن ڈسٹرکٹ سینٹرل کا عہدیدار اور عسکری ونگ کا اہم کمانڈر بھی ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی وال چاکنگ کاشف کے حکم پر ہوئیں۔کاشف کو تفتیش کے لئے نہ معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کارکن

مزید : پشاورصفحہ آخر