رستم ، بی آئی ایس پی میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

رستم ، بی آئی ایس پی میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

  



رستم( تحصیل رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر گھپلے اور دھوکہ دہی جا ری ،سا دہ لوح عوام سے لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے گئے۔پروگرام کے اہلکار مختلف سکیموں کے بہانے راتوں رات کروڑ پتی کے خواب دیکھنے لگے،رقم واپسی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دینے لگے،کوئی پوچھنے والا نہیں ،اہلیان مچھی نے پروگرام کے اعلیٰ حکام ،انٹی کرپشن اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ ۔تفصیلات کے مطا بق نواحی علاقہ مچھی کے رہائشی امجد فراز نے اپنے ساتھیوں سمیت سدھوم پریس کلب رستم میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ کمپلینٹ اور گینگ ریپ کا بے تاج بادشاہ تیمور علی نے یو نین کونسل مچھی اور مضافات کے سینکڑوں افراد کو مالی امداد دینے کے بہانے تقریباً 45لاکھ روپے ہڑپ کر ڈالے ،ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرہ افراد کو کسی بھی سکیم سے فائدہ نہیں لیا ،جب عوام نے تیمور علی سے اپنے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ۔گزشتہ دنوں موٹر کار نمبر KK49میں نامعلوم افراد اسلحہ سمیت ہمارے گاؤں مچھی آئے اور ہمارے بارے میں پوچھ کر واپس چلے گئے جس کے بعد تیمور علی نے موبائل نمبر 0316-9392899سے فون کر کے مجھے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دیدی ۔امجد فراز نے آئی جی ،ڈی آئی جی،ڈی پی او مردان ،سی ایم کمپلینٹ سیل مردان اور محکمہ انٹی کرپشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اُٹھائیں اور دھوکہ باز تیمور علی کو گرفتار کر کے ان سے ہمارے 45لاکھ روپے واپس لیں ورنہ ہم رستم مین چوک میں بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر