ٹانک،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق 3 زخمی

ٹانک،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق 3 زخمی

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک کے نواحی گاؤں اندری میں شادی کی تقریب کے دوران فاےئر نگ سے تین افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب گل امام پولیس کے مطابق گاؤں اندری میں اتوار کے روز فرید اللہ ولد عبد المالک نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کی اس دوران جنت گل نامی شخص کی فتح اللہ کے ساتھ معمولی تکرار ہوئی جس پر جنت گل نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر دلہا کا بھائی ارشاد اللہ ،محمد عامر اور امتیاز زخمی ہوگئے جبکہ ابرار نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھانہ گل امام پولیس نے دلہا کے بھائی ارشاد اللہ کی رپورٹ پر جنت گل ولد لونگ خان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر