سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 13اشتہاری ، 114مشتبہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 13اشتہاری ، 114مشتبہ گرفتار

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 13مجرمان اشتہاری سمیت 114مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد۔ گرفتار ملزما ن کے قبصے سے 4 ایس ایم جی ، ایک ایل ایم جی ،7ریفیٹر ،4 رائفل،1کالاکوف،34 پستول اور چار ہزار پانچ سو کارتوس برآمد۔اندھے قتل کیس کے ملزمان بھی گرفتار۔ ۔ تفصیلات ڈسٹرکٹ ولیس آفیسر چارسدہ ظہور آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر سرچ اینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران 13مجرمان اشتہاری سمیت 114مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 4 ایس ایم جی ، ایک ایل ایم جی ،7ریفیٹر ،4 رائفل،1کالاکوف،34 پستول اور چار ہزار پانچ سو کارتوس برآمد کئے ۔ آپریشن میں 2منشیات فروشان فرمان اور نذیر محمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کیا گیاجبکہ غیر رجسٹر ڈکرایہ داروں کے خلاف کاروائی میں 8افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ ناقص سیکورٹی پر 6مختلف حساس مقامات کے مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے جبکہ وی وی ایس سسٹم کے ذریعے 550گاڑیوں کی تصدیق کی گئیْ ۔ سی آر وی ایس سسٹم کے ذریعے 105شہریوں کی شناختی عمل کی گئی جبکہ ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ میں دو افراد کوپابند سلاسل کیا گیا ۔ دریں اثناء ڈی ایس پی علامہ اقبال کی حصوصی ہدایت پر تھانہ ترناب کے ایس ایچ او خورشید خان اور انوسٹی گیشن ونگ نے 15روز پہلے اندھے قتل کیس کے ملزمان کو جدید سائنسی حطوط پر ڈرامائی انداز میں ملزم محمد ابراہم کو گرفتار کر لیا ۔ یاد رہے کہ تین نومبر کو تھانہ ترناب کے حدود میں پولیس کو لاوارث نعش ملی تھی جس کو لاوارث قرار دیکر مقامی قبر ستان میں امانتاً سپر د خاک کیا گیا تھا ۔ گرفتار ملزم نے اقرار جرم کر تے ہوئے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کو پولیس نے صیغہ راز میں رکھا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر